مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی ایئرلائن کا مسافر طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہوگیا ہےجس میں عملے سمیت150 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یمن کی قومی ایئرلائن یمینیا ایئر کا طیارہ بحر ہند میں کامروس ملک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں عملے سمیت150افراد سوار تھے۔کامروس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ طیارے کے ملبے کی تلاش کاکام جاری ہے تاہم مسافروں کے زندہ بچ جانے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ